
فلسطینی وزارت جیل کے مطابق ریڈکراس کو اسرائیل کے ناپاک ارادوں
سے آگاہ کردیا گیا تھا کہ یہودی آبادکار راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے فلسطینیوں کو روکنے کی کوشش کرینگے لہذا قیدیوں کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے- بیان میں کہا گیا کہ یہودی آبادکاروں کے ناروا سلوک اور فلسطینی خاندانوں کو ہراساں کر کے انہیں قیدیوں سے نہ ملنے دینے کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے- فلسطینی وزارت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو حقوق دلائے جائیں اور ان کے اہلخانہ کو یہودی آبادکاروں کے شر سے بچایا جائے- قبل ازیں ریڈیو ہیپرو نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی حکام نے یہودی آبادکاروں کے مظاہرے کے بعد متذکرہ بالا جیلوں میں قید فلسطینیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے-
