• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قیدیوں سے صہیونی جیلروں کا غیرانسانی اور غیراخلاقی سلوک

جمعرات 04-12-2014
in فلسطین
0
plf inhumen
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ صہیونی فوج کے غیرانسانی سلوک کی آئے روز خبریں آتی رہتی ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قائم ’’عتصیون‘‘ جیل میں قیدیوں کے ساتھ نہایت شرمناک سلوک کیا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عتصیون جیل میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ نہایت غیرانسانی اور غیر اخلاقi طریقوں سے تفتیش کی جاتی ہے۔ قیدیوں کو ایک دوسرے کے سامنے مکمل طور پر لباس اتار کر ننگا ہونے اور گھنٹوں اسی کیفیت میں لائنوں میں کھڑا رکھا جاتا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ جیل میں روزانہ صبح اور شام کو قیدیوں کی گنتی کے عمل کے دوران انہیں ان کے کمروں سے باہر نکالتے ہوئے انہیں فحش گالیاں دی جاتی ہیں۔ انہیں نہایت بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ان کے کپڑے تک اتار دیے جاتے ہیں۔ سخت سردی کے موسم میں قیدیوں کو رات بھر نیم عریاں حالت میں ان کے کمروں میں رکھا جاتا ہے۔ قیدیوں کو جیل کی کینٹین سے اشیائے صرف کی خریداری کی اجازت نہیں اور دن کو دو گھنٹے کے لیے کمروں سے باہر نکل کر چہل قدمی کا وقفہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کمیٹٰی کا کہنا ہے کہ صہیونی جیلروں کے بہیمانہ تشدد اور ناروا سلوک سے نہ صرف قیدی سخت تنگ ہیں بلکہ مسلسل سردی میں انہیں ننگا رکھنے سے بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔ ان کے گھروں کی طرف سے لائے جانے والے گرم کپڑے یا تو واپس کردیے جاتے ہیں یا انہیں ضبط کیے جانے کے بعد یہودی جیلروں کو دے دیا جاتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.