(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی قانون ساز کونسل نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے تمام فلسطینیوں کی فوری رہائی کا حکم صادر کریں۔
فلسطین کی قانون ساز کونسل کے نائب صدر احمد بحر نے گزشتہ روز سعودی عرب میں فلسطینی زیرحراست افراد کے اہل خانہ کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد سےملاقات کے بعد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے تمام فلسطینیوں کی فوری رہائی کا حکم صادر کریں۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینیون نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہیں محض اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔اُنہوں نے وضاحت کی کہ ان میں سے کچھ عشروں سے بغیر کسی قانونی خلاف ورزی کے مملکت میں مقیم ہیں۔احمد بحر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمد صالح الحضری کو 80 سال سے زاید عمر کے ہونے اور کئی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود کئی ماہ سے سعودی عرب میں قید میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بیمار، عمر رسیدہ اور بے گناہ فلسطینی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کریں۔