فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی اسیر رہنما کو گرفتار کرلیا، جبکہ سلفیت میں فلسطینی رکن پارلیمان کے بیٹے کو تفتیش کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
الخلیل کے شمالی ٹاؤن صوریف میں فلسطینی اتھارٹی کی نام نہاد پری وینٹو فورسز نے سیف اللہ احمد الھور کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے لیا، ان کے بھائی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں عباس ملیشیا کے اہلکار گھر میں گھسے اور تلاشی لینا شروع کردی، جس کے بعد سیف اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ سیف اس سے قبل اسرائیلی عقوبت خانوں میں بھی رہ چکا ہے اور فلسطینی اتھارٹی بھی اسے متعدد بار گرفتار کر چکی ہے۔
دوسری جانب اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے سلفیت میں فلسطینی رکن پارلیمان ڈاکٹر ناصر عبد الجواد کے گھر پر دھاوا بولا اور ڈاکٹر ناصر کے بٹے اویس عبد الجواد کو انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر حاضری کا نوٹس دے دیا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے گھر میں گھس کر انٹیلی جنس ایجنسی کے احکامات اویس کے سپرد کیے، یاد رہے کہ اویس عبد الجواد کو بھی اس سے قبل اسرائیلی فوج اور فلسطینی اتھارٹی کی فورسز متعدد بار قید رکھ چکی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
