فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسلامی مقدسات سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوں گے- وہ اپنے خون سے مسجد اقصی اور اسلامی مقدسات کا دفاع کریں گے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ میں مسجد اقصی سے اظہار یک جہتی کیلئے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر فلسطینی وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد عسقول نے واضح کیا کہ غزہ کے طلبہ اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے- مسجد اقصی کے دفاع کیلئے ان کے حوصلوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا-اسرائیلی جارحیت مزاحمت کو ختم نہیں کر سکتی-اسرائیلی جارحیت سے فلسطینیوں کے حوصلوں اور مزاحمت میں مزید اضافہ ہوتا ہے-