• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہید کی والدہ اسرائیلی چھاپے کے دوران جاں بحق

جمعہ 27-06-2014
in فلسطین
0
plf mother of shaheed
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی شہید محمد رشدی کی والدہ فاطمہ عیسیٰ بدھ کے روز علی الصباء عروب مہاجر کیمپ میں موجود اپنے گھر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

دریں اثناء اسرائیلی فوجیوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور حراستوں کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق سینکڑوں اسرائیلی فوجی چھ بسوں اور 17 فوجی گاڑیوں میں سوار ہو کر عروب مہاجر کیمپ پہنچے اور انہوں نے شہید فاطمہ عیسیٰ کے گھر سمیت اور بہت سے گھروں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔

فاطمہ عیسیٰ کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب اسرائیلی فوج ان کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئی اور ان کے گھر کے سامان کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔ ان کا خاندان انہیں ہسپتال منتقل نہیں کرسکا کیوںکہ کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہورہے تھے۔

ان تصادم کے دوران کم از کم آٹھ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے تھے جبکہ کئی نوجوانوں کو آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں فاطمہ عیسیٰ کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں حالانکہ ان کی صحت سے واضح تھا انہیں کسی ڈاکٹر کی اشد ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے ایمبولنس میں آنے والے طبی عملے کو بھی کیمپ سے باہر پورا ایک گھنٹہ روکے رکھا۔ جس کی وجہ سے جب فاطمہ کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو راستے ہی میں ان کی وفات ہوگئی۔

اس موقع پر تحریک حماس نے فاطمہ عیسٰی شہید کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کو پچھلے کئی سالوں کو اسرائیلی فوج نے منظم طریقے سے دبائو کا نشانہ بنایا اور ان کے بیٹے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو مطلوب ہیں۔

فاطمہ کے بیٹے محمد رشدی کو 1993 میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کردیا تھا۔ محمد رشدی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 56 مزاحمتی کارروائیوں میں اسرائیلی نشانوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے عروب مہاجر کیمپ کا محاصرہ کرلیا اور صبح دن چڑھنے تک تلاشی کا آپریشن جاری رکھا۔ اس دوران کیمپ میں کرفیو کا نفاذ کیا گیا تھا اور اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس کی بوچھاڑ کر دی تھی۔

دریں اثناء تین دیگر فلسطینی شہریوں کو دورا قصبے سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد ادھر بھی پرتشدد تصادم شروع ہوگئے۔

ادھر اذناء قصبے مین بھی دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ قصبے کے مختلف گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.