مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے ڈیڑھ ماہ قبل شہید کیے گئے ایک فلسطینی کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس کے جبل المکبر کے رہائشی عبدالرحمان ابو جمل کو اسرائیلی فوج نے 45 روز قبل گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اس کے بعد اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔
شہید کا جسد خاکی گذشتہ روز مشرقی جبل المکبر میں ’’الحرذان‘‘ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس سیکڑوں فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا اور ان میں سے بعض کے جسد خاکی ابھی تک اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں۔