• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہید کا جسد خاکی ورثاء کو حوالے کرنے کا فیصلہ موخر

پیر 10-02-2014
in فلسطین
0
plf delay
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے ایک شہید فلسطینی احمد الفقیہ کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ آئندہ اتوار تک موخر کر دیا ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی اعلان کے مطابق فقیہ کا جسد خاکی کل اتوار کو اس کے لواحقین کے حوالے کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شہید کے اہل خانہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے انہیں بتایا گیا ہے کہ شہید احمد الفقیہ کا جسد خاکی آئندہ اتوار کو مغربی الخلیل میں ترقومیا فوجی چیک پوسٹ سے اس کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

صہیونی فوجیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فقیہ کا جسد خاکی  نوفروری بروز اتوار اس کے ورثاء کو دیا جانا تھا لیکن متعلقہ افسرکی عدم موجودگی کے باعث اسے آئندہ اتوار تک موخر کر دیا گیا ہے۔ اب آئندہ اتوار کو رات آٹھ بجے احمد الفقیہ کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ احمد الفقیہ اور اس کے ساتھی محمد شاہی نے کئی سال قبل جنوبی الخلیل میں”عتنائیل” یہودی کالونی پر حملہ  کر کے پانچ یہودی آبادکاروں کو واصل جہنم اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔ جوابی کارروائی میں دونوں فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

اسرائیل نے دونوں کی میتیں اپنے قبضے میں لے لی تھیں، جو آج تک سیکڑوں دوسرے شہداء کی میتوں کے ساتھ اسرائیل کے قبضے میں ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے حال ہی میں  فلسطینی شہداء کی میتیں ان کےورثاء کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد چند ایک شہداء کےجسد خاکی ان کے لواحقین کو دیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.