سماجی روابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی رہنما محمود الطیطی کا پیج بند کردیا ہے۔ محمود الطیطی کو مغربی کنارے کے شہرالخلیل کے قریبی علاقے ’’الفوار کیمپ‘‘ میں شہید کیا گیا تھا۔
شہید کے دوستوں نے شکایت کی ہے کہ فلسطینی آزادی کے لیے سرگرم محمود الطیطی کے پیج کو آخر کار بند کردیا گیا۔ اپنی شہادت سے قبل الطیطی اس پیج پر اپنی سرگرمیوں کے احوال اور فلسطینی سرزمین کی آزادی کی جدوجہد کے لیے کوشاں تھے اور دوستوں کے لیے نصائح اور ہدایات جاری کرتے تھے۔
شہید کے فیس بک فرینڈز کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اچانک ان کا پیج بند کردیا گیا۔ اس پیچ پر صہیونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی اسیران کے لیے نوجوانوں کو سرگرم کیا جاتا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین