مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی کو صیہونی آباد کاروں پر سنگ باری کے الزام میں ساڑھے چار سال قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 22 سالہ محمد الرازم کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 54 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
اسرائیلی عدالت اسیر الرازم کو 10 ہزار شیکل جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے صیہونی آباد کاروں پر سنگ باری کی تھی تاہم اسرائیلی حکام الرازم پر الزام ثابت نہیں کرسکے۔
اسیر الرازم کو اسرائیلی فوج نے 7 فروری 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے صحرائی جیل الرامون منتقل کردیا گیا تھا۔