• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 30 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں، دو یہودی فوجی زخمی

جمعرات 12-11-2015
in فلسطین
0
pal005015
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بدھ کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم دو یہودی فوجی اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کو الخلیل شہر کے جنوب میں واقع الفوار پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی جب کہ صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ دھاتی گولیوں اور صوتی بموں سے نشانہ بنایا۔ فلسطینیوں کی سنگ باری سے دو یہودی فوجی زخمی ہوئےہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ الخلیل میں صنوبرکیمپ میں بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ صنوبر میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ایک کنٹرول ٹاور پربھی سنگ باری کی گئی جس میں کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ میں بھی فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

نامہ نگار نے بتایا العروب کیمپ میں کئی گھنٹے تک فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جب کہ فلسطینیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یہودی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں کیں اور گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مارکے ساتھ متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.