(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سے مذکرات کیلئے خیر سگالی کے طورپر اسرائیل جلد فلسطینی شہداء کے جسد خاکو کو ان کے لواحقین کے حوالے کرے گا۔
فلسطینی قومی لبریشن موومنٹ فتاح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جنرل اتھارٹی برائے شہری امور کے سربراہ حسین الشیخ نے صیہونی ریاست کے معروف اخبار ہاریتز سے گفتگوکرتےہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان جلد مذاکرات شروع ہوں گے جس کے بعد اسرائیلی حکام فلسطینی شہداء کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کریں گے ۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی شہداء کے ڈی این اے ٹیسٹوں کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے تاکہ فلسطینی شہداء کی شناخت کے بعد اسلامی طریقے سے ان کی تدفین کرسکے ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسرائیل نے فلسطین اتھارٹی مذاکرات کیلئے خیر سگالی کا اشارہ دیا ہے اور فلسطینی شہداء کےجسد خاکیوں کو لواحقین کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم اس کیلئے کوئی مخصوص تاریخ طےنہیں ہوئی ہے یہ اقدام مذاکرات کی کامیابی پر منحصر ہوگا۔
واضح رہے کہ 2016 سے صیہونی حکام نے جعلی مقابلوں میں 68 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی اپنی تحویل میں لے رکھے ہیں گذشتہ چند برسوں سے اسرائیلی فوج نے شہدا کے جسد خاکی قبضے میں لینے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ایسے فلسطینی جنہیں مبینہ مقابلے میں شہید کیا جاتا ہے ان کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے نہیں کیے جاتے اور انہیں اسرائیلی فوج اپنی مرضی سے سرد خانوں میں رکھتی یا فرضی قبرستانوں میں ان کے نمبر کے ساتھ اسلامی طریقے سے آخری رسومات کی ادائی کے بغیر دفن کریتی ہے۔