(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکہ دو ریاستی نظریے کو نقصان پہنچانے والے اسرائیلی اقدامات اور پالیسیوں پر صیہونی ریاست اس کی سر زنش کرے۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابولیث نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دو ریاستی نظریئے کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔
عرب لیگ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خود مختار فلسطینی ریاست کی سر زمین پر نئی بستیوں کی تعمیر دو ریاستی نظریے کی کوششوں کو سبو تاژ کرنے کے مترادف ہے ، ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دو ریاستی نظریے کے حق میں اسرائیل کی ایسی پالیسیوں پر اس کی سر زنش کرے۔
بتایا گیا ہے کہ ایسی کوششوں سے ہر گزرتے روز فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین کسی معاہدے یا بحالی امن کی کوششوں کا امکان معدوم ہوتا جا رہا ہے۔