اسرائیلی حکام نے فلسطینی رہنما اور رکن پارلیمان حاتم قفیشہ کی انتظامی مدت حراست میں مسلسل چوتھی مرتبہ چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔ حاتم قفیشہ کی زوجہ نے بتایا کہ انہیں رات گئے بتایا گیا کہ نقب جیل میں موجود ان کے خاوند کی مدت حراست ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ قفیشہ کو اکتوبر 2010ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اب تک مختلف اوقات میں 120 ماہ صہیونی عقوبت خانوں میں کاٹ چکے ہیں۔ سنہ 2006ء کے فلسطینی انتخابات کے بعد سے اب تک وہ پچپن ماہ اسرائیلی حراست میں رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے پچیس کے لگ بھگ فلسطینی اراکین پارلیمان کو قید کر رکھا ہے جس کی مثال دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتی۔ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اراکین پارلیمان کے حقوق کی اس خلاف ورزی پر احتجاج کے باوجود صہیونی حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

