• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاتون رہ نما کو صہیونی عدالت سے سات ماہ قید بامشقت کی سزاء

اتوار 02-09-2012
in فلسطین
0
plf palestine women
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی فوجی عدالت نے فلسطینی اسیر خاتون رہ نما بائیس سالہ افنان اسماعیل رضوان کو 07 ماہ کی قید بامشقت کی سزاء کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں

نے اسیرہ کو دی جانے والی سزاء کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم‘‘یکجہتی فاؤنڈیشن برائے انسانی حقوق’’ کی جانب سے جاری ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے نوجوان فلسطینی سماجی کارکن افنان اسماعیل کو جمعرات سے مسلسل عوفر فوجی جیل میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔ جہاں ہفتے کے روز صہیونی عدالت نے اسیرہ کو سات ماہ قید بامشقت اور سات ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنے کی سزائیں سنائی ہیں۔ افنان پر الزام ہے کہ اس نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کی رکنیت اختیار کی تھی اور وہ الخلیل شہر میں تنظیم کے نیٹ ورک کے لیے کام کر رہی تھی۔

خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں نے اسیرہ رمضان افنان اسماعیل کو 23 مئی کو الخلیل شہر میں اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔ اسے کئی ہفتے تک شمالی الخلیل میں ایک عتصیون حراستی مرکز میں رکھا گیا جہاں سے اسے بعد ازاں ھشارون جیل منتقل کر دیا تھا۔ درایں اثناء فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم یکجہتی فاؤنڈیشن نے ایک دوسری اطلاع میں خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شہر رھط سے حراست میں لی گئی ایک دوسری خاتون نجاح امینا العتیلی کو رہا کردیا ہے۔ 49 سالہ العتیلی کو چند روز قبل اس کے گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔ العتیلی کی ایک صاحبزادی عبیر عودہ بھی صہیونی جیل میں رہ چکی ہیں۔ عبیر کو گذشتہ برس فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کےدرمیان قیدیوں کے تبادلے کےایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.