فلسطینی حکومت نے جرمن حکومت کی جانب سے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں میں ملوث اسرائیلی اداروں سے تجارتی معاہدے نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔
فلسطینی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور باسم نعیم نے اس عمل کو صحیح سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
نعیم نے بتایا ہے کہ،” ہمیں امید ہے کہ ان اقدامات کی وجہ سے فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد اور ایک علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت ہوگی۔ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ دوسرے ممالک اس صحیح قدم کی پیروی کریں گے اور ایسے اقدامات اٹھائیں گے جن کے نتیجے میں تمام یہودی بستیاں ختم ہوجائیں گی۔”
اس موقع پر فلسطینی عہدیدار نے عوامی اور نجی اداروں کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک چلانے کو سراہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
