قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جنوبی مغربی کنارے سے فلسطینی اتھارٹی کی پریونٹیو جیلوں سے رہائی پانے والے دو فلسطینیوں کو بعد میں الخلیل سے حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق قابض فوج نے 18 سالہ مجد بلال احمر اور 17 سالہ مقداد بنان احمر کو گزشتہ روز ان کے گھروں سے چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
نمائندے نے بتایا کہ دونوں فلسطینی نوجوانوں کو چھے دوسرے نوجوانوں سمیت فلسطینی اتھارٹی کی پریونیٹو سروسز نے الخلیل سے اغوا کر لیا تھا۔ ان پر یوٹیوب پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں شامل ہونے کا الزام ہے جس میں دو ماہ قبل قدیمی الخلیل شہر میں حمزہ صلاح کی موت کا قابض حکام سے بدلہ لینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان نوجوانوں
سے ایک ماہ تک ویڈیو سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور پوچھ گچھ کے دوران ان پر سخت تشدد کیا گیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین