• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی بچی کو قتل کرنا غیر قانونی ہے: اسرائیلی تنظیم

جمعہ 27-12-2013
in فلسطین
0
plf baby
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کے گروپ بتسلیم نے فلسطینی خاندان صبیخہ کے گھر پر حملے جس کے نتیجے میں ایک بچی شہید ہوئی، کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی جانب سے کی جانیوالی ابتدائی تحقیقات کے مطابق غزہ کے نشانہ باز کی جانب سے ایک اسرائیلی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے بہت سارے اقدامات اٹھائے جن میں ابو صبیخہ خاندان کے دو منزلہ مکان پر تین شیل داغنے کا عمل بھی شامل ہے۔

بتسلیم کے مطابق "اس شیلنگ کے نتیجے میں ایک ڈھائی سالہ بچی ھالہ ابو صبیخہ گھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے شہید ہوگئی۔ ھالہ کی آنٹی اور اس کے دو کزن اس حملے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔”

انہوں نے بتایا کہ ابو صبیخہ خاندان کے مطابق اسرائیلی فوج اس سے پہلے کسی بھی آپریشن سے قبل رہائشیوں کو لائوڈ سپیکرز سے خبردار کردیتی تھی مگر اس دن کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

بتسلیم کو ابو صبیخہ کے گھر پر ٹینک کے حملے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوئی۔ ھالہ کے انکل جو کہ اس حادثے کے وقت گھر سے باہر تھے، کہتے ہیں کہ اس وقت علاقے میں مسلح فلسطینیوں کی کوئی نقل و حرکت دیکھنے میں نہیں آئی۔

تنظیم کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں صرف ابو صبیخہ خاندان کے لوگ زخمی ہوئے تھے۔ تنظیم کے مطابق "شہریوں کے گھروں پر جان بوجھ بغیر کسی وارننگ کے حملہ کرنا اور وہ بھی شہریوں کو گھر خالی کرنے کی اطلاع دئیے بغیر انتہائی غیر قانونی ہے۔”

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.