رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی ایک فوج داری عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی املاک اونے پونے یہودیوں کو فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو عمر قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو قانون کی دفعہ 2 ، شق نمبر 20 مجریہ 2014ء کے تحت بامشقت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ القدس کی فلسطینی املاک فروخت کرنے کا کیس گذشتہ سال سامنے آیا تھا۔ فلسطینی پولیس نے ایک فلسطینی سرکاری ملازم کو اس جرم میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے 23 دسمبر کو فیصلہ تیار کرنے کے بعد اسے محفوظ کرلیا تھا۔