جنین کی اسرائیلی عدالتوں نے فلسطینی اسیر عدنان حمارشہ اور ان کی اہلیہ ریم کی مدت حراست میں مزید کئی دنوں کی توسیع کردی تاکہ ان سے مزید تفتیش کی جاسکے۔
حمارشہ کے خاندان نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ جلامہ اور سالم کی عدالتوں نے عدنان اور ان کی اہلیہ کو علیحدہ علیحدہ سماعتوں کے لئے عدالت میں پیش کیا تاکہ ان کی حراست کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔
اسرائیلی عدالتوں نے عدنان کی حراست میں چار دن جبکہ ان کی اہلیہ کی مدت حراست میں آٹھ دن کا اضافہ کردیا۔ اسرائیلی عدالت نے ان دونوں میاں بیوی کی مدت حراست میں چوتھی بار توسیع کی ہے۔
خاندان نے عدنان کے متعلق بتایا کہ انہیں خرابی صحت کی وجہ سے دو افراد عدالت میں پہنچایا ہے کیاںکہ انہیں کچھ ماہ قبل فالج کا حملہ ہوا تھا۔
خاندان کے مطابق ریم حمارشہ کے گھروالوں کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ قابض فوج نے ریم کو فروری 2014 میں اردن سے واپسی پر الکرامہ کراسنگ میں حراست میں لیا گیا تھا۔ عدنان کو بھی اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کی حراست کی خبر سن کر اردن سے واپس آئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین