• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کی عربی زبان میں دستاویزات کی تیاری پر اسرائیلی پابندی

اتوار 02-11-2014
in فلسطین
0
plf arabiclang
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے فلسطینی اسیران کی عربی زبان میں دستاویزات کی تیاری پر پابندی عاید کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور اسیران کو عبرانی زبان میں دستاویزات تیار کرانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اندرون فلسطین میں قیدیوں پر تشدد کے خلاف سرگرم ایک کمیٹی کی  جانب سے بتایا گیا کہ حال ہی میں صہیونی جیل حکام نے ایک قیدی کی طبی راز داری سے متعلق ایک دستاویز یہ کہہ کر مسترد کردی کہ اس نے وہ عربی زبان میں تیار کرائی تھی، جبکہ اسے عبرانی زبان میں تحریر کیا جانا چاہیے تھا۔

کمیٹی کی ترجمان الونا کرمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید بعض فلسطینی اسیران نے بھی عربی کے بجائے عبرانی زبان میں اپنی دستاویزات کی تیاری پر صہیونی جیل انتظامیہ کا دباو مسترد کردیا ہے۔ کئی قیدیوں نے عبرانی زبان میں تیار کردہ جیل کی رپورٹس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
 
فلسطینی اسیران کا کہنا ہے کہ وہ عبرانی زبان کو سمجھتے ہی نہیں تو وہ ایسی دستاویز پر کیوں کر دستخط کرسکتے ہیں۔ یا تو بالکل عربی زبان میں دستاویزات تیار کی جائیں یا عربی اور عبرانی دونوں میں لکھا جائے۔

سماجی کارکن کرمان نے بتایا کہ اس سے قبل اسرائیلی جیلوں میں عربی زبان میں دستاویزات کی تیاری کی اجازت تھی اور فلسطینی قیدی اپنی تمام نوعیت کی رپورٹس عربی ہی میں بنواتے رہے ہیں لیکن اب صہیونی جیل انتظامیہ کو عربی زبان کا ایک نیا ’فوبیا‘ ہوگیا ہے۔ حال ہی میں مقبوضہ فلسطین کے ایک قیدی سے کہا گیا کہ وہ عربی کے بجائے عبرانی زبان میں تیار کردہ رپورٹ پر دستخط کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.