• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران و شہداء کے خاندانوں کواعزازی حج اسکیم میں شامل کیا جائے

اتوار 15-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1360
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعلان کردہ اعزازی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والوں میں اسرائیلی جیلوں میں قید شہریوں اور شہداء کے اہل خانہ کو بھی شامل کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ امور اسیران کے زیرانتظام اسٹڈی سینٹر یونٹ کے چیئرمین عبدالناصر فروانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب کو فلسطینی اسیران کے اہل خانہ اور شہداء کے ورثاء کو اعزازی حج اسکیم میں شامل کرنے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس لیے فلسطینی محکمہ مذہبی امور سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ سعودی عرب کی اعزازی حج اسکیم میں شہداء کے ورثاء اور اسیران کے اہل خانہ کے نام بھی شامل کرے۔

فروانہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2010ء، 2011ء اور 2012ء کو اعزازی حج کی اسکیم میں سعودی عرب نے خاص طورپر فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو شامل کیا تھا۔ اعزازی حج اسکیم سے وہ فلسطینی بھی مستفید ہوئے جنہیں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے میں سنہ 2011ء میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.