• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کے سابق عہدیدار سے پانچ ملین ڈالرکی تحقیقات

منگل 29-05-2012
in فلسطین
0
plf 5_million
0
SHARES
0
VIEWS

plf 5_millionفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم فلسطینی انتظامیہ کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ اتھارٹی کے سابق اہم عہدیدار اور فلسطین ریڈیو اور ٹی وی کے سابق چئیرمین یاسر عبد ربہ کو جلد انسداد بدعنوانی کے محکمے میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر پر ٹی وی اور ریڈیو کے عہدوں کے دوران پانچ ملین ڈالرز کی بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انسداد کرپشن کمیٹی ان الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع نے "مرکزاطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور یاسر عبد ربہ کے درمیان اختلافات دو ماہ قبل اس وقت پیدا ہوئے تھے جب صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے نام ایک دے کر روانہ کرنے کے لیے یاسر عبد ربہ کا نام تجویز کیا تھا۔ اس پر یاسر عبد ربہ نے خط لے جانے سے انکار کردیا۔ ناراضگی کا سلسلہ اور آگے بڑھا تو ان کےخلاف کرپشن کی ایک فائل کھول دی گئی۔ کرپشن کے اس اسکینڈل میں بتایا گیا کہ یاسر عبد ربہ پانچ ملین ڈالرز کی بدعنوانی میں ملوث ہیں، جس کے بعد صدر نے ان سے ٹی وی اور ریڈیو کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ لے لیا تھا۔

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر محمود عباس کے پاس اتھارٹی کے کئی حاضر سروس اعلیٰ عہدیداروں کی کرپشن کی بھی مصدقہ شکایات موجود ہیں، تاہم اب یہ صدر کی مرضی پر منحصرہے کہ وہ کس کےخلاف تحقیقات کے لیے پراسیکیوٹر جنرل کو کارروائی کا حکم دیتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کی کرپشن کہانیاں جس تواتر کے ساتھ منظر عام پر آ رہی ہیں ان سے ایسے لگتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے تمام عہدیدار کرپشن میں ملوث ہیں تاہم کارروائی صرف اس عہدیدارکے خلاف کی جاتی ہے جو فلسطینی صدر محمود عباس کی پالیسیوں سے اختلاف کی جسارت کر بیٹھتا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.