رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز عباس ملیشیا نے سابق اسیر اور حماس رہنما ڈاکٹر قسام قفیشہ اور صہیب قفیشہ کو ان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران حراست میں لے لیا۔ دونوں کارکنوں کی گرفتاری سے قبل ان پروحشیانہ تشدد کیا گیا اور ان کے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی۔
درایں اثناء فلسطینی اتھارٹی کی نابلس شہر میں قائم جنید جیل میں قید احمد محمد خدرج اور مہدی ایاد عکاس نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے بعد بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ انہوں نے آٹھ فروری سے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔
خیال رہے کہ احمد اور مہدی کو عباس ملیشیا نے ان کے آبائی شہر قلقیلیہ سے 8 نومبر 2015 ء کو حراست میں لیا تھا۔ سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے گئے دونوں کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ دوران حراست عباس ملیشیا کےغنڈوں نے دونوں اسیروں کو وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔
