یہودی آباد کاری روکنے کے مطالبات کو مسلسل رد کرنے کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون جاری ہے
جس کا ایک ثبوت اس وقت سامنے آیا جب اتھارٹی نے اسرائیل سے فرار ہوکر مغربی کنارے کے شہر نابلس میں داخل ہونے والے یہودی آباد کار کو دوبارہ اسرائیلی حکام کے حوالے کردیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے نابلس شہر میں جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہونے کی نیت سے بغیر کسی سکیورٹی معاہدے کے غیر قانونی طور پر مغربی کنارے میں داخل ہونے والے اس آباد کار کو مکمل حفاظت کے ساتھ اسرائیلی خفیہ اداروں کے سپرد کر دیا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس صہیونی آباد کار تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ سنہ 1993ء کے اوسلو معاہدے کے تحت کسی بھی یہودی آباد کار کے لیے مغربی کنارے کے کیٹگری اے کے علاقے میں بغیر اجازت داخلے کی اجازت نہیں تاہم اس شہری نے ایسا کرکے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل بغیر کسی سکیورٹی تعاون کے مزار یوسف میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ایک یہودی آباد کار فلسطینی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
