فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں سرحد پر نصب اسرائیل کے ایک کنٹرول ٹاور پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ٹاور کو نقصان پہنچا ہے۔
دیسی ساختہ یہ راکٹ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس کے مشرق میں قائم ایک اسرائیلی کنٹرول ٹاور پر پھینکا گیا تھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین کے حوالے سے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ایک راکٹ”107″ کو "احراچ کیسوفیم” کنٹرول ٹاور پر پھینکا گیا جس کے نتیجے میں ٹاور کو بری طرح نقصان پہنچا۔
واقعہ کے بعد اسرائٰیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

