• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: مصر،تیونس کا اتفاق

ہفتہ 14-07-2012
in فلسطین
0
plf tunis_unity
0
SHARES
0
VIEWS

مصرکے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد مُرسی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطین کی تمام جماعتوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قاہرہ کے تمام فلسطینی جماعتوں کے ساتھ یکساں تعلقات ہیں۔ وہ تمام فلسطینیوں کو باہم متحد ہونے کا مسلسل مشورہ دیتے رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری صدر نے ان خیالات کا اظہار اپنے پہلے دورہ تیونس کے دوران اپنے تیونسی ہم منصب ڈاکٹر منصف المرزوقی کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سےخطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلطانی جمہور کے اس دور میں کسی قوم کے اجتماعی حقوق کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ فلسطینیوں کو بھی اپنی مرضی کے مطابق اپنے آزاد وطن میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ وہ فلسطینی عوام کےحق خود ارادیت سمیت ان کے تمام جائز مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ایک سوا کے جواب میں مصری صدر نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ نہ صرف مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے بلکہ پوری دنیا کا بڑا مسئلہ ہے۔ ہم نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور اب بھی اپنے اس دیرینہ موقف پر قائم ہیں۔ فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست کے حصول کا مکمل حق حاصل ہے۔ ہم فلسطین سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں مسلمانوں کا خون خرابہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

اس موقع پر تیونس کے صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی نے کہا کہ "ہم نے فلسطینی بھائیوں کے درمیان مفاہمت کو یقینی بنانے کے لیے مساعی جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ہمارے اور مصری حکومت کے درمیان مسئلہ فلسطین کے بارے میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فلسطینیوں کے حقوق بالخصوص حق خود ارادیت میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ انہوں نے بھی فلسطینی سیاسی جماعتوں بالخصوص حماس اور الفتح سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ترسیاسی اختلافات کا بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک اور قوم کے مفاد میں یکجا ہو جائیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.