• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے:ھنیہ

ہفتہ 07-07-2012
in فلسطین
0
plf fail_israel
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک میں پناہ گزین کی زندگی بسرکرنے والے فلسطینی شہریوں کو کسی بھی دوسرے ملک میں آباد کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن قوتیں فلسطینیوں کو کسی دوسرے ملک میں بسانے کی سازشیں کر رہے ہیں لیکن وہ ان سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں جمعہ کی نماز سے قبل تقریر کرتے ہوئے کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسلام ہمارا دین ہے اور فلسطین ہی ہماری شناخت ہے۔ ہم اپنی اس شناخت کو دشمن کی سازشوں کا شکارنہیں ہونے دیں گے۔ فلسطین میں رہنا ہمارا ازلی حق ہے جو دنیا کی کوئی قوت ہم سے چھین نہیں سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساٹھ سال سے فلسطینیوں کو ان کے ملک میں آباد کرنے کےخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ فلسطین کے اندر موجود شہریوں کو نکال باہر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فلسطینی، عرب ممالک اور عالم اسلام ایک نقطے پر متفق ہو جائیں گے تووہ فلسطین کی آزادی کا دن ہوگا۔ فلسطینیوں کا وطن اس وقت تک آزاد اور خود مختار نہیں کہلا سکتا جب تک فلسطین سے نکالے گئے لاکھوں افراد کو ان کے وطن میں دوبارہ آباد کرنے کا حق نہیں دیا جاتا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.