• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کا قاتل اسرئیلی پولیس اہلکار جیل سے رہا

ہفتہ 14-02-2015
in فلسطین
0
plf Israeli-released
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیل کی ایک عدالت نے ایک ماہ قبل جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں ایک فلسطینی شہری سامی جعار کو مبینہ طور پر گولیاں مار کر شہید کرنے میں ملوث پولیس اہلکار کو بری کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت کے جج موشے دروری نے اپنے تازہ فیصلے میں لکھا ہے کہ سامی جعار کے قتل میں گرفتار پولیس اہلکار کا جرم ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ اسے مسلسل پولیس کی حراست میں رکھا گیا اور پوچھ تاچھ کی جاتی رہی ہے۔ عدالت نے فلسطینی شہریوں اور دیگر عینی شاہدین کی گواہیاں بھی مسترد کردیں اور کہا کہ پولیس اہلکار پر جرم ثابت نہیں ہوتا لہٰذا اسے رہا کر دیا جائے۔

اسرائیلی عدالت میں ملٹری پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے داخل کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سامی جعار کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکار نے قتل کے جرم سے انکار کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور تحقیقاتی اداروں نے پولیس اہلکار سے متعدد مرتبہ تفتیش کی لیکن اس کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

اسرائیلی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے بعد فلسطینی شہریوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے ایک ماہ قبل جزیرہ نما النقب کے علاقے رھط میں ایک احتجاجی جلوس پر فائرنگ کرکے سامی جہار نامی شہری کو شہید کردیا تھا۔ اس سے اگلے روز اسی طرح کی ایک دوسری کارروائی میں سامی زیادہ نامی فلسطینی کو بھی گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ سامی جعار کے قتل میں ایک پولیس اہلکار کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن حسب معمول اسے اسرائیلی عدالت کی جانب سے بری کردیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.