• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کا سلام فیاض کے استعفےتک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

جمعہ 07-09-2012
in فلسطین
0
plf salam fayyaz
0
SHARES
6
VIEWS

فلسطین میں رام اللہ اتھارٹی کے زیرانتظام مقبوضہ مغربی کنارے میں فتح کی غیرآئینی حکومت کےسربراہ سلام فیاض کی ظالمانہ مالیاتی پالیسیوں کےخلاف فلسطینی شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

 

جمعرات کے روز مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، جنین، الخلیل اور قلقیلیہ میں شہرییوں نے سلام فیاض اور الفتح کی حکومت کےخلاف ریلیاں نکالیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سب سے بڑی احتجاجی ریلی جنین شہر میں نکالی گئی جہاں ہزاروں افراد نے ہاتھوںمیں بینرز، کتبے اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ بینروں پرسلام فیاض کے استعفے اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے احتجاجی جلوس کےدوران جنین کو دوسرے شہروں سے ملانے والی شاہراؤں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلا کرہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔ اس موقع پر فلسطینی سیکیورٹی فورسزنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک اور گیس کے گولے بھی برسائے اور لاٹھی چارج کیا تاہم مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا۔

فلسطینی سماجی تنظیموں نے آج جمعہ کو ملک بھرمیں سلام فیاض کی ظالمانہ پالیسیوں کےخلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی گروپوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے عوام سے احتجاجی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ مغربی کنارے میں حکمراں الفتح کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث شہروں میں مہنگائی اور بے روزگاری کے بعد گذشتہ ایک ہفتے سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے سلام فیاض کے استعفے کا مطالبہ کیا اور وہ اپنی تحریک کو منتطقی انجام تک پہنچانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ادھر سلام فیاض حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والی سماجی تنظیموں کو مظاہرین کے مطالبات جلد حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہےتاہم مظاہرین نے حکومت کےخلاف احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ انہیں سلام فیاض اور ان کی حکومت کی طفل تسلیوں پر یقین نہیں ہے۔ وہ اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک سلام فیاض اقتدار سے الگ نہیں ہوجاتے۔ عینی شاہدین کے مطابق الخلیل میں مشتعل مظاہرین نے نیشنل اسپتال کے قریب کی تمام سڑکوں پر ٹائر جلا کر ہرقسم کی ٹریفک بند کردیا تھا۔ مظاہرین نے کئی سرکاری گاڑیوں کو بھی آگ لگاد ی۔ نذرآتش ہونے والی گاڑیوں میں فلسطینی ملیشیا کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سلام فیاض سے اقتدار سے الگ ہونے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سخت مشتعل دکھائی دیتے تھے۔ انہوں نےگھنٹوں سڑکوں پر دھرنا دیا اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

ادھر رام اللہ میں بھی ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے سلام فیاض کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی گروپوں نے آج جمعرات کو بھی مغربی کنارے کے تمام شہروں میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاجی تنظیموں نے شہریوں سے حکومت مخالف مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی اپیل کی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.