• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین، اسرائیل، اردن، امریکا کی چہار رکنی کانفرنس جلد متوقع

ہفتہ 29-06-2013
in فلسطین
0
plf 29 carry
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کے روزنامے ”الدستور” نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اردن داراالحکومت میں ایک چہار رکنی کانفرنس کا اعلان کردینگے جس میں اسرائیل، فلسطین، اردن اور امریکا شامل ہونگے۔ اس کانفرنس میں فلسطین اور اسرائیل کے دو طرفہ مذاکرات پر بات چیت کی جائے گی۔

 

روزنامے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہفتے کے روز عمان میں امریکی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس بھی کرینگے جس میں وہ خطے کے اپنے اس دورے کے ثمرات پر روشنی ڈالیں گے۔ وہ اردنی دارالحکومت عمان میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ایک بار پھر ملاقات کرینگے اور پھرالقدس جائیں گے۔ اس کے بعد وہ اس دورے کے دوران تیسری بار اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملیں گے۔

اردنی روزنامے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے فلسطینی حلقے کو اپنی ضروریات کے ساتھ جواب دینے کا کہا ہے جس میں کہا گیا ہے تاکہ ان کو جدول کی شکل دیدی جائے اور ان سب کو ایک ساتھ حل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے مذاکرات میں سکیورٹی اور سرحدوں کے معاملات مرکزی معاملات ہونگے۔

روزنامے نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے تین شرائط پر مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کرلیا ہے تاہم اس نے ان تینوں شرائط پر ایک ساتھ عمل کے بجائے مختلف اوقات میں عمل کرنے کا کہا ہے۔ ان شرائط میں یہودی بستیوں کو منجمد کرنا، اسیران کی رہائی اور دونوں ریاستوں کی حدود بندی شامل ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے یہ طے پا گیا ہے کہ وہ چار جون 1967ء کی سرحدوں پر ہونگے، مذاکرات کے پہلے دور میں سکیورٹی اور سرحدوں کی گفتگو کی جائے گی۔

ادھر اسرائیلی ریڈیو کا کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے اس دورے کے دوران محمود عباس اور نیتن یاھو کے مابین مذاکرات کے آغاز کا اعلان کرنے کے لیے ایک ملاقات کے امکان کو بڑھانے کے لیے کچھ تجاویز اور حل پیش کریں گے۔ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ جان کیری دونوں شخصیتوں کے درمیان ملاقات کے اپنے ہدف کے حصول کے لیے مصمم ارادہ کیے ہوئے ہیں، اسرائیلی دوسری جانب اس ملاقات کی کامیابی کے حوالے سے بھی شکوک رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ محمود عباس وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے گرد جال پھیلا رہے ہیں۔

ریڈیو نے اسرائیلی حکومت کے ایک اعلی سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاھو نے جان کیری کو ایک خفیہ رپورٹ سے آگاہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس دراصل نیتن یاھو سے مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ انہیں اس پر اعتماد نہیں اور وہ مذاکرات کے آغاز کے لیے آج ایک چیز سے دستبردار ہو بھی جائیں گے تو اسرائیل پر مذاکرات ناکام کرنے کا الزام لگا کر پھر اپنی بات سے پھر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاھو نے مذاکرات کے آغاز کے لیے 1993ء کے اوسلو معاہدے سے قبل کے گرفتار اسیران کو رہا کرنے کی فلسطینی شرط ماننے کی حامی تو بھر لی مگر وہ یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے پر کسی صورت تیار نہیں۔ محمود عباس نے مذاکرات کی بحالی کے لیے شرط رکھی تھی کہ یہ مذاکرات 1967ء کی سرحدوں پر ہونے چاہیں مگر اسرائیلی وزیر اعظم نے سرحدوں کے معاملے پر کوئی وعدہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے القدس اور فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے بعد سرحدوں کی بات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
اس طرح کی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے جان کیری نے پیش کش کی ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کو جزوی طور پر منجمد کردیا جائے اور وہ خود امریکا کے ترجمان کے طور پر 1967ء کی سرحدوں کے مطابق مذاکرات کے آغاز کا اعلان کردینگے۔ جان کیری کے پروگرام میں آخری لمحات میں اس وقت تبدیلیاں کی گئیں جب انہوں نے جمعرات کی شام نیتن یاھو سے چار گھنٹے طویل ملاقات کی، پھر وہ صبح عمان گئے اور وہاں محمود عباس سے ملے اور پھر فوری طور پر واپس اسرائیل آکر نیتن یاھو اور اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے بھی ملے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق جان کیری نے شمعون پیریز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا وزن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے پلڑے میں ڈالیں۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.