مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ایوان صدر کے خصوصی مشیر برائے القدس امور احمد الرویضی نے بتایا کہ فرانس کی تعمیراتی فرموں نے بیت المقدس میں اسرائیل کے ’کیبل کار‘ منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اب فرانس کی کوئی کمپنی اس منصوبے میں شامل نہیں ہوگی۔
فرانسیسی کمپنیوں کی جانب سے بیت المقدس میں کیبل کار منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ لینے کا اعلان فلسطین۔ فرانس فرینڈ شپ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ فلسطین۔ فرانس فرینڈ شپ یونین کے ایک نمائندہ وفد نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
الرویضی نے بتایا کہ فلسطین۔ فرانس فرینڈ شپ آرگنائزیشن کے درمیان فرانس کی ہر اس تعمیراتی کمپنی کے خلاف عدالتوں میں دعویٰ دائر کرنے پراتفاق پایا گیا جو بیت المقدس اور فلسطین کے کسی دوسرے علاقے میں متنازعہ تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لیے گی۔ اس ضمن میں بیت المقدس میں کیبل کارپروجیکٹ اور فلائی اور ٹرین منصوبے میں شامل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں متنازعہ تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لینے پر نہ صرف فلسطین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے بلکہ یورپ میں بھی رائے عامہ ایسے کسی بھی متنازعہ تعمیراتی پروجیکٹ کے خلاف ہے۔ بالخصوص ایک ایسے وقت میں جب یورپی یونین کے رکن ممالک نے مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے کے صہیونی کار خانوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
