• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فرانسیسی صدر کا اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی کی منجمد کی گئی رقوم بحال کرنے کا مطالبہ

جمعہ 05-04-2019
in فلسطین
0
فرانسیسی صدر کا اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی کی منجمد کی گئی رقوم بحال کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی رقوم منجمد کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رقوم کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ پیرس کو فلسطینی اتھارٹی کی رقوم منجمد کیے جانے پر گہری تشویش لاحق ہے۔

فلسطینی خبر رساں دارے ’’وفا‘‘ کے مطابق فرانسیسی صدر نے فلسطینی رقوم منجمد کیے جانے کو پیرس معاہدے کے پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امداد روکنے سے فلسطینی اتھارٹی کمزور ہوگی اور اس کے نتیجے میں سیاسی مسائل پیدا ہونے کے ساتھ دو ریاستی حل اور خطے میں دیر پاامن کی مساعی بھی متاثر ہوں گی۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے رقوم منجمد کرنے سے فلسطینی قوم کو درپیش مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدر ماکروں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اوسلومعاہدے اور پیرس اقتصادی معاہدے کے پروٹوکول پرعمل درآمد یقینی بنائے اور فلسطینی اتھارٹی کی منجمد کی گئی رقوم بحال کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 17 فروری کو فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی سالانہ 139 ملین ڈالر کی رقوم کی ادائیگی روکنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: اسرائیلاقتصادیامداداوسلوپیرسرقومریاستیصدرفرانسفلسطینفلسطینی اتھارٹیمطالبہمعاہدےمنجمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.