
کہ فتح کے وفد کو اس شرط پر غزہ میں داخل ہونے دیا جائے کہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں بند تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے- واضح رہے کہ فتح کا وفد غزہ جانے کا ارادہ رکھتا ہے- بیان کے مطابق فتح کی سیکورٹی فورسز نے مجاہدین کو اغوا کرنے یا ان پر تشدد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا- اس نے رمضان کے بابرکت مہینے کی حرمت کا بھی خیال نہیں رکھا- اس مہینے میں عباس ملیشیا کے جرائم جاری ہیں- مغوبی کے اہالیان خانہ کے بیان کے مطابق فتح کی مرکزی کمیٹی ان کے بیٹوں کو اغوا کرنے کے بدترین جرائم میں سرتاپا ملوث ہے- ان کو بیٹوں کو شہید کیا- بعض کو زخمی کیا گیا، بعض کی ہڈیاں توڑی گئیں اور بعض کو ستونوں کے ساتھ لٹکایا گیا-
