(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے توسیع شدہ غیر قانونی حراست کے خلاف فلسطینی شہری کی بھوک ہڑتال 46 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے شعبہ برائے فلسطینی قیدی کے ڈائریکٹر کے مطابق صیہونی زندان میں صیہونی حکام کی جانب سے توسیع شدہ غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت بدنام زمانہ صیہونی جیل عوفر میں قید مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ کے علاقے سيلتہ الظهرکے رہائشی 49 سالہ ماهر عبد اللطيف حسن الأخرس کی بطور احتجاج بھوک ہڑتال 46 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے ۔
سالہ ماهر عبد اللطيف حسن الأخرس کو صیہونی فوج نے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے اس وقت چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا جب وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ تھے ۔
واضح رہے کہ سالہ ماهر عبد اللطيف حسن الأخرس اس سے قبل انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت پانچ سال صیہونی زندانوں میں گزار چکے ہیں ۔