• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے میں ترکی کی مساعی قابل تحسین ہیں: مشعل

اتوار 13-09-2015
in فلسطین
0
plf mishal
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ترکی کی حکمران جماعت "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ” کا ترکی میں سیاسی تجربہ نہایت کامیاب اور قابل تحسین رہا ہے۔ ان کا کہنا کہ ترکی نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں، فلسطینی عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں منعقدہ ترکی کی حکمران پارٹی "آق” کی پانچویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

خالد مشعل نے "آق” کی فلسطینیوں کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور ساتھ ہی کہا کہ موجودہ حکمراں جماعت کا ترکی میں سیاسی تجربہ کامیاب اور قابل تحسین رہا ہے۔ انہیں کانفرنس میں شرکت پرنہ صرف خوشی ہے بلکہ کانفرنس میں شرکت ان کے لیے باعث سعادت بھی ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ ترک حکومت نے محصورین غزہ کی بہبود ، غزہ کی ناکہ بندی کے اٹھائے جانے، جنگ کے بعد غزہ کی تعمیرنو اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے کی جانے والی خدمات قابل قدر ہیں اور فلسطینی قوم ترکی کی ان خدمات کا ہمیشہ اعتراف کرتی رہے گی۔

خیال رہے کہ خالد مشعل جمعہ کو ترکی کے شہر انقرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے گذشتہ روز حکمراں جماعت کی پانچویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.