(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی گزشتہ 14 سالوں سے جاری معاشی ناکہ بندی کے باعث شہر میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شہر میں اب تک مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 47 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,176 ہوگئی ہے ۔
وزارت صحت نے اپنے بیان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے بتایا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی گزشتہ تیرا سالوں سےجاری معاشی ناکہ بندی کے باعث شہر میں ادویات سمیت دیگر اہم سازوسامان کی اشد ضرورت ہے ۔