• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے 323 دن: 24 گھنٹوں میں مزید 63 فلسطینی شہید

ر غزہ پر گذشتہ 10 ماہ سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس میں 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت اب تک  چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید  اور ایک لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

ہفتہ 24-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی: خواتین اور بچوں سمیت شہداء  کی تعداد 39,897  ہوگئی
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  صیہونی دہشتگردی میں اب تک 40،265 فلسطینی شہید اور اور 93,144 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 10،000 سے زائد لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا صیہونی افواج نے انھیں گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کی نام نہاد صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے مقبوضہ فلسطین کے  مصحور شہر غزہ پر گذشتہ 10 ماہ سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس میں 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت اب تک  چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید  اور ایک لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی ریاست کے ہاتھوں جاری  نسلی کشی کی بھیانک مہم سات اکتوبر 2023 سے آج 24اگست ہفتے کےروز بھی جاری ہے جس کو مسلسل 323روز مکمل ہوگئے ہیں ۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 غاصب صیہونی  افواج کے جنگی طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

خان یونس میں الامل محلے میں سکول اسٹریٹ پر واقع "کلخ” خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔سول ڈیفنس کے عملے کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ البلد کے مشرق میں عزبہ عبد ربہ کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب بے گھر افراد کے خیموں کو کواڈ کاپٹر ڈرون کی گولیوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔دیر البلح شہر کے مشرق میں فضائی حملوں اور توپ خانے سے گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں عین جالوت ٹاورز میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوجی ڈرون کے نتیجے میں نصیرات کیمپ کے شمال میں بے گھر افراد کے ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوئے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں سلطان کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔طبی ذرائع نے خان یونس شہر کے جنوب مشرق میں جورات اللوط میں السلام سٹریٹ کے قریب اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

خان یونس کے مرکز میں الکتیبہ کے علاقے پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری میں دو شہری شہید ہوگئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں مشرقی دیر البلح کو فضائی حملوں اور توپ خانے سے گولہ باری سے نشانہ بنایا۔غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی فوج کی سات اکتوبر سے جاری جارحیت میں چالیس ہزار 265 فلسطینی شہید اور 93,144 زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیشہیدصیہونیغزہفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.