(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو ایک سال ہونے کو ہے تاہم غاصب دشمن کی نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر دہشتگردی اور نسل کشی کی کارروائیوں کے حوالے سے تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی دشمن نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 99 فلسطینی شہید اور کم سے کم 170 زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے عمارات کے ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی ہزارو فلسطینی زخمی اور شہید موجود ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گذشتہ برس سات اکتوبر اب تک اسرائیلی جارحیت کے نیتجے میں 41,788 فلسطینی شہید اور 96,794 زخمی ہو چکے ہیں۔