(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابص صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی محاصرے کا شکار شہر غزہ میں غربت کی شرح دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔
وزارت برائے سماجی ترقی و بہبود فلسطین کی جانب سے غربت کے خاتمے کے بین الاقوامی دن” کے موقع پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں غربت اور بے روزگاری کی شرح قریب 75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔غربت کایہ تناسب چار سب سے زیادہ غربت زادہ ممالک یمن، شام ،صوڈان اور ایتھوپیا سےبھی زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ غزہ کی 70فی صد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکارہے، 50 فیصد سے زیادہ افراد بے روزگاری کا شکار ہیں ، 2006ء سے اسرائیل کی طرف سے عائد کردہ غیر قانونی ناکہ بندی ، شہریوں اور سامان کی نقل و حرکت پر پابندی کے علاوہ ، 2008ء 2012-2014 میں تین جنگوں نے غزہ کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق سنہ 2000ء میں دوسری تحریک انتفاضہ کے بعد ہزاروں فلسطینی خاندانوں کو معاشی محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ فلسطینی معیشت نئے تعلیم یافتہ اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا نہیں کرسکتی۔