• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں حماس کے حملے: اسرائیلی ٹینک، ڈرون اور ہیلی کاپٹر تباہ

جانبازوں نے اسرائیلی "مرکاوا" ٹینک کو تباہ کیا اور النصیرات کے نئے کیمپ کے قریب "ایوو میکس" ڈرون کو مار گرایا

جمعرات 26-12-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں حماس کے حملے: اسرائیلی ٹینک، ڈرون اور ہیلی کاپٹر تباہ
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیا کے مشرق میں ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں مزاحمتی کارروائی کی تفصیلات دکھائی گئیں۔ القسام کے مزاحمتی کارکنوں نے مغربی جبالیا میں اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹر پر "سام 7” میزائل داغا، جو اسرائیلی فضائی برتری کو چیلنج کرنے کی ایک اہم کوشش تھی۔

جبالیا کے مشرقی علاقے میں ایک اور جرات مندانہ کارروائی کے دوران، ایک مزاحمتی کارکن نے اسرائیلی فوجیوں کے قریب دستی بم پھینکا، جس سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔ اس سے قبل، القسام نے اعلان کیا تھا کہ ان کے جانبازوں نے اسرائیلی "مرکاوا” ٹینک کو تباہ کیا اور النصیرات کے نئے کیمپ کے قریب "ایوو میکس” ڈرون کو مار گرایا۔ ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف دشمن کی جارحیت کا جواب دینا تھا بلکہ مزاحمتی قوت کی موجودگی کا واضح پیغام دینا بھی تھا۔

دوسری طرف، سرایا القدس نے بھی غزہ میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سرایا القدس کے مطابق، ان کے مجاہدین نے نتساریم کے مغربی محور میں دشمن کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر "107” راکٹ داغے۔ مزید برآں، بیت حانون میں داخل ہونے والی اسرائیلی افواج اور ان کی گاڑیوں پر 60 ملی میٹر مارٹر گولوں سے گولہ باری کی گئی۔ ان مشترکہ کارروائیوں نے اسرائیلی افواج کے حوصلے پست کرنے اور فلسطینی مزاحمت کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

Tags: اسرائیلیالقسام بریگیڈحماسصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.