فلسطینی حکومت کے ترجمان طاھر نونو نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی جانب سے مصری حکام سے غزہ میں ایندھن کی فراہمی میں معطلی پر بات چیت کے بعد غزہ میں بجلی کے بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
منگل کے روز ذرائع ابلاغ کے لیے جاری اپنے بیان میں طاھر نونو نے بتایا کہ باکورہ میں اسماعیل ھنیہ اور مصری حکام کے درمیان ملاقات کے بعد غزہ بجلی بندش کے بحران کے متعلق مثبت اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں بجلی بندش کےبحران کے خاتمے کے لیے قاھرہ روانگی سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ عرب ممالک میں بہارانقلاب کے باوجود غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور توانائی کا بحران قائم رہنا حیران کن ہی نہیں بلکہ ہم سب کے لیے ایک المیہ ہے۔
طاھر نونو نے بتایا کہ وزیر اعظم مصر میں مختلف حلقوں اور ہر شعبہ زندگی کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے انہیں غزہ کے محاصرے اور بجلی کے بحران سے آگاہ کریں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

