• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں بجلی کے بحران نے تین کم سن بچوں کی جان لے لی!

ہفتہ 07-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1266
0
SHARES
9
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین کم سن بچے زندہ جل کر شہید ہوگئے جب کہ ان کی والدہ اور دو بھائی بری طرح جھلس گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمد المیدنہ نے بتایا کہ جمعہ کی شام مغربی غزہ میں الھندی نامی خاندان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چار سالہ یسریٰ، تین سالہ رھف اور شیرخوار ناصر جام شہادت نوش کرگئے جب کی بچوں کی والدہ اور دو بھائی مہند اور علی بری طرح جھلس گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آتش زدگی کا واقعہ گھرمیں بجلی نہ ہونے کے باعث روشنی کے لیے جلائی گئی موم بتی کے باعث پیش آیا۔ گھر میں لگنے والی آگ نے اچانک پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے فوری بعد امدادی اداروں کے دسیوں کارکن اور شہری دفاع کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے نتیجے میں گھروں میں آتش زدگی اور شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے پابندیوں کے باعث غزہ میں بجلی کا بحران ہے اور شہری روشنی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے روایتی طریقے استعمال کرنے پرمجبور ہیں جس کے نتیجے میں گھروں میں آتش زدگی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ چند ماہ قبل اسی طرح کے ایک افسوسناک واقعے میں چار بچے زندہ جل کر شہید ہوگئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں بجلی کے بحران نے تین کم سن بچوں کی جان لے لی!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.