(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) منگل کی صبح صیہونی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں ایک عمارت پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں فلسطینی صحافی سعید الطویل شہید ہوگئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج چوتھے روز بھی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، فضائی حملوں میں میڈیا کے دفاتر ، اسپتالوں طبی مراکز ، اسکول کالجز سمیت رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔
نشانہ بنائے گئے مقامات میں غزہ میں رویا ٹی وی کے دفاتر کی عمارت کے ساتھ ساتھ ایک طبی مرکز بھی تھا، جسے چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔