(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام نے صیہونی فوج کے دو ٹینک اور ایک ٹروپس کیریئر وہیکل اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے میڈیا کی جانب سے مسلسل ایک پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ غزہ میں حماس کی کمر ٹوٹ گئی ہے صیہونی فوج نے حماس کو تباہ کردیا ہے تاہم جنگ کے میدان سے آنے والی خبروں نے ان جھوٹی خبروں کی پول کھول دی ہے۔
غزہ میں حماس کے عسکری ونگ شہید عز الدین القسام بریگیڈ کے جانبازوں نے دو روز کے دوران غاصب صیہونی فوج کو ایک بار پھر غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔
صیہونی ریاست کے معروف اخبار ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران القسام بریگیڈ کے ہاتھوں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے 11 زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے ۔ القسام نے صیہونی فوج کے دو ٹینک اور ایک ٹروپس کیریئر وہیکل اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا۔
شائع رپورٹ کےمطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کو ایک بوبی ٹریپ بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نیتجےمیں 4 اسرائیلی فوجی جھنم واصل اور 14 زخمی ہوگئے ہیں، ان ہلاکتوں کے بعد غزہ پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی 245 تک پہنچ گئی ہے۔