فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ تنظیم کا ایک اہم کمانڈردشمن کےخلاف جہاد کی تیاری اور ٹریننگ کےدوران شہید ہو گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بھی غزہ میں جمعرات کے روز القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف قدرہ نے بتایا کہ 24 سالہ مجاد کمانڈر محمد لطفی عابد کی میت الشفاء کمپلیکس میں پہنچائی گئی ہے۔ اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ٹریننگ کے دوران جام شہادت نوش کر گیا تھا۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے اپنے اہم رکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجاھد لطفی عابد دشمن کے خلاف جنگ کی تیاری کرتے ہوئے شہید ہوا۔ واقع کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
