• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ اور القدس کے بغیر فلسطینی انتخابات سے تقسیم مزید بڑھے گی: حماس

ہفتہ 11-08-2012
in فلسطین
0
plf abu marzooq
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسی ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ فلسطینی انتخابات فلسطینی تنظیموں کے

مابین مفاہمت کا آغاز نہیں ہے بلکہ یہ تو تقسیم کے خاتمے، حقیقی مفاہمت کے حصول اور حالات کے معمول پر آنے کے بعد کا ایک لازمی کام ہے۔

موسی ابو مرزوق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے پیج پر کہا کہ فلسطین میں قومی مفاہمت کے بغیر یا غزہ اور القدس کو نکال کر صرف مغربی کنارے میں انتخابات فلسطین کے درمیان تقسیم کو جائز قرار دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اگر صرف مغربی کنارے میں انتخابات کرائے گئے تو یہ القدس کو مغربی کنارے سے علیحدہ تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کو ایک علیحدہ ریاست قرار دینا بھی شمار ہو گا۔

معروف فلسطینی رہنما نے مزید کہا کہ یہ انتخابات اسرائیل کو مغربی کنارے کی اکتالیس فیصد حصے کو سرکاری طور پر مذاکرات کے عمل سے علیحدہ کرنے اور مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے دستبردار ہونے کی دعوت ہوگی۔ مغربی کنارے کے وزیر اعظم سلام فیاض کی جانب سے اہل غزہ کو ووٹ کے بجائے سلیکشن کے ذریعے سے انتخابات میں شریک کرنے کی تجویز پر ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ سلام فیاض کی حالیہ تجویز میں ان کی اسی پرانی رائے کے مطابق جس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انتخابات کے لیے رجسٹریشن کے لیے مفاہمت کے بجائے صدارتی حکم ہی کافی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.