غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا کے مشرقی علاقے میں کی گئی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے جبالیا کے مشرقی سرحد پر جمع ہوکر فلسطینی زرعی اراضی پر فائرنگ کردی۔
جارح فوجیوں کی اس فائرنگ سے ایک سات سالہ فلسطینی لڑکا زخمی ہوگیا، زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مکانات پر بھی فائرنگ کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں مصری ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے مابین ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد صہیونی فوج درجنوں پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کے باوجود کیے گئے حملوں میں اب تک چار فلسطینی شہید جبکہ نوے سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
