فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں جمعرات کے روز یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی شہریوں کی دکانوں پر حملہ کرکے ان میں لوٹ مار کی جس کے نتیجے میں دکان مالکان کو نقدی اور دیگر قیمتی چیزوں سے محروم کردیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کی اراضی پر قبضے کے بعد وہاں پر بنی فلسطینیوں کی دکانوں میں نقب لگانے کے بعد ان میں لوٹ مار کی۔ لوٹ مار کے علاوہ یہودی شرپسندوں نے دکانوں میں موجود سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی۔
مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار سنہ 2001ء سے بند ایک دکان سے داخل ہوئے اور اس کے بعد کئی دکانوں کو نقب لگاتے ہوئے ان میں گھستے چلے گئے اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
