مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے موقر اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے اور فلسطینیوں میں پایا جانے والا غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو غرب اردن میں پائی جانے والی کشیدگی کے حوالے سے خبردارکیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات کے دباؤ میں اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے فلسطینیوں کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں ان کے رد عمل میں غرب اردن میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
سیکیورٹی اداروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے ٹیکسوں کی رقوم روکنے کےغرب اردن میں امن وامان کی صورت حال پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی آسانی کے ساتھ غرب اردن کے علاقوں میں کشیدگی پیدا کرسکتی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق فلسطینی اتھارٹی موجودہ حالات میں فلسطینی اسیران کےخاندانوں کی رقوم روکنے کی اہل نہیں اگر فلسطینی اتھارٹی ایسا کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں غرب اردن کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔